اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chenab Valley Development بیروکریسی چناب ویلی میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام، الطاف بخاری

اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری نے کہا کہ لوگوں کا ایل جی انتظامیہ سے مکمل طور اعتماد اُٹھ چکا ہے،لہٰذا لوگوں کے اعتماد کی بحالی کے لیے اسمبلی انتخابات اور ریاستی درجے کی بحالی لازمی ہے۔Altaf Bukhari on Chenab Valley Development

altaf-bukhari
سید الطاف بخاری

By

Published : Feb 8, 2023, 7:55 PM IST

سرینگر:اپنی پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے کہا کہ انتظامیہ وادی چناب میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس خطہ کے دوردراز علاقوں میں رابطہ سڑکیں، پینے کا صاف پانی اور بجلی کی بلاخلل سپلائی ایک دیرینہ خواب ہے۔ الطاف بخاری نے کہا کہ ان علاقوں میں غیراعلانیہ طویل بجلی کٹوتی نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، لیکن انتظامیہ اِس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سبھی خطوں میں یکساں ترقی تبھی ممکن ہے، جب بیروکریٹک راج کی جگہ منتخب حکومت ہوگی، کیونکہ بیروکریسی لوگوں کے سامنے جوابدہ نہیں ہوتی جبکہ منتخب حکومت لوگوں کے سامنے جوابدہی ہوتی ہے۔

bureaucracy-failed-to-provide-basic-amenities-in-chenab-valley-altaf-bukhari
اپنی پارٹی صدر نے کہا کہ جمہوری طور منتخب حکومت اس قابل ہوتی ہے کہ وہ عوامی بہبود اسکیموں کی عمل آوری اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے بیروکریسی کو چلائے ۔ الطاف بخاری نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا ایل جی انتظامیہ سے مکمل طور اعتماد اُٹھ چکا ہے،لہٰذا لوگوں کے اعتماد کی بحالی کے لئے اسمبلی انتخابات اور ریاستی درجے کی بحالی لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:Altaf Bukhari on JK Politicians : ’سیاست دانوں نے کشمیر کو قبرستان کے سوا کچھ نہیں دیا‘

انہوں نے کہا اپنی پارٹی کا ماننا ہے کہ انتظامیہ سبھی خطوں کے لوگوں کے ساتھ بلا امتیاز رنگ ونسل، ذات پات یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کا مقصد سماج میں یکساں ترقی، امن اور خوشحالی اور جموں وکشمیر میں امن اور خوش حالی کے لئے دونوں خطوں کے لوگوں کو ایک ساتھ لانا ہے۔ بڑھتی مہنگائی، ترقی کے فقدان، تعلیمی وصحت ڈھانچہ کی خستہ حالی کا تذکرہ کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں تب خوشحالی آسکتی ہے جب دونوں خطوں کے لوگوں کو یکساں طور طریقہ دیکھا جائے اور اُنہیں پر امن ماحول فراہم کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details