جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن رامسو میں دو دراز علاقوں سے آنے والے طلبا و طالبات کو پیدل چلنے کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
قومی شاہراہ کے ترقیاتی پروجیکٹ کے دوران کئی مقامات پر لوگوں کے پیدل چلنے کا راستہ منہدم کیا گیا تھا۔ تاہم آج تک عوام کے لئے پیدل چلنے والے راستے تعمیر نہیں ہوئے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے افراد خاص طور پر طلبا و طالبات کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔