اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: ہمدرد تنظیم کی جانب سے خون عطیہ کیمپ - ہیلتھ سرویسز جموں سے خصوصی وین میں خون جمع کیا

غیر سرکاری تنظیم ہمدرد کی جانب سے عام لوگوں، خصوصاً ضرورتمندوں کو خون کی سہولیات کی فراہمی کے لیے رامبن میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

blood donation camp by a hamdard organization in ramban jammu and kashmir
رامبن میں ہمدرد تنظیم کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Dec 2, 2020, 4:21 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں محکمہ صحت کی جانب سے غیر سرکار تنظیم 'ہمدرد' کے تعاون سے ہیلتھ بلاک بٹوٹ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چندرکورٹ میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کمیپ میں قریب 30 نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔

رامبن میں ہمدرد تنظیم کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

کیمپ کے دوران صرف 9 رضاکاروں کو منتخب کیا گیا جنہوں نے کووڈ 19 اور دیگر بیماریوں کی اسکریننگ کے بعد اپنا خون عطیہ کیا۔ جبکہ دیگر رضاکاروں کو شاہراہ پر سڑک حادثہ اور ایمرجنسی کے لیے مخصوص رکھا گیا ہے۔

رامبن میں ہمدرد تنظیم کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں: کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر

کیمپ کی صدارت بٹوٹ بلاک کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکیل سمبڑیا نے کی۔ ان کی نگرانی میں پیتھالوجسٹ ڈاکٹر پرویز احمد کٹوچ نے ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سرویسز جموں سے خصوصی وین میں خون جمع کیا۔

رامبن میں ہمدرد تنظیم کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

محکمہ صحت کی جانب سے آخر میں غیر سرکار تنظیم 'ہمدرد' کے رضاکاروں کو اسناد بھی دی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details