اردو

urdu

ETV Bharat / state

گول-رامبن شاہراہ پر تارکول بچھانے کا کام شروع، لوگوں میں خوشی کی لہر - اردو نیوز

مقامی لوگوں نے سڑک کی مرمت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے کئی بار حادثے پیش آتے تھے۔

گول-رامبن شاہراہ پر تارکول
گول-رامبن شاہراہ پر تارکول

By

Published : Jun 14, 2021, 5:20 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ضلع صدر مقام سے گول تک جانے والی 55 کلومیٹر لمبی شاہراہ کا تعمیری کام زور و شور سے جاری ہے۔ سڑک پر بارڈر روڈ آرگنائیزیشن کی جانب سے تارکول بچھائی جارہی ہے۔

گول-رامبن شاہراہ پر تارکول بچھانے کا کام شروع، لوگوں میں خوشی کی لہر

وہیں مقامی لوگوں نے سڑک کی مرمت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے کئی بار حادثے پیش آتے تھے۔ اس کے علاوہ انہیں شہر تک پہنچنے میں کئی گھنٹے صرف کرنے پڑتے تھے۔

ایک مقامی نوجوان نے بتایا 'پہلے ہم چار گھنٹوں تک مسلسل سفر کرنے کے بعد شہر پہنچتے تھے۔ لیکن اب سڑک کی مرمت کے بعد صرف ایک گھنٹہ میں ہی ہم شہر سے واپس گول کا سفر کر سکتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details