ضلع رام بن میں بی جے پی یوا مورچہ سے وابستہ متعدد کارکنان نے جمعہ کو ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے ضلع میں ہو رہی بدعنوانیوں پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اس سے قبل بھی ہم نے انتظامیہ کو رشوت خوری، بدعنوانیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، تاہم ضلع میں اب بھی رشوت خوری کا بازار گرم ہے، جس کے سبب ہم انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔‘‘