اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: چمبلواس سے نیل جانے والی خستہ حال ،عوام پریشان - جموں و کشمیر کے ضلع رامبن

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے رہنما اصولوں اور ضابطوں کے تحت سڑک نہیں بنانے کی وجہ سے اس پر جگہ جگہ گہرے گڈھے پڑ گئے ہیں۔

ramban roads
ramban roads

By

Published : Aug 30, 2020, 7:28 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن بانہال واقع چمبلواس سے نیل جانے والی سڑک خستہ حال ہے۔ سڑک پر ہر وقت حادثے ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ نیل کو صدر مقام قصبہ بانہال سے ملانے کے لیے جموں۔سری نگر قومی شاہراہ سے چمبلواس تک محکمہ تعمیرات عامہ نے سڑک کی تعمیر 1986 میں شروع کی تھی۔

کچھ عرصہ تک سڑک قابل آمد و رفت رہنے کے بعد مرمت اور رکھ رکھاؤ نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہو گئی۔ علاقہ نیل کی قریب 30 ہزار سے زائد آبادی کو دور دراز علاقوں سے پیدل مکڑکوٹ اور چمبلواس تک آنا پڑتا تھا۔

رامبن: چمبلواس سے نیل جانے والی سڑک کی حالت خستہ

آخر کار اس وقت کی حکومت نے 2003 میں جمبلواس سے پرانی سڑک کو نیل باٹو اور جراڈی تک جوڑنے کا کام شروع کیا۔ قریب 25 کلومیٹر سڑک میں شروعاتی تین کلومیٹر شالگڈی تک میکڈامائیزیش بھی کی گئی، بعد میں سال 2005 میں پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا ڈویژن بٹوت نے ضروری مرمت اور کشادگی کا کام کرکے باٹو اور جراڈی علاقہ کے لوگوں کو زمینی رابطہ فراہم کرکے دیرینہ مانگ پوری کر دی، لیکن گزشتہ چند سالوں سے یہ سڑک دوبارہ اسی حالت میں پہنچ چکی ہے۔

پسندرہ برسوں سے سڑک کا کام نامکمل ہے، علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے رہنما اصولوں اور ضابطوں کے تحت سڑک نہیں بنانے کی وجہ سے اس پر جگہ جگہ گہرے گڈھے پڑ گئے ہیں، جن پر گاڑیاں کیا، پیدل آدمی بھی چلنے سے خوف محسوس کرتا ہے۔

اس خستہ حال سڑک پر چلنے والے گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں نے بتایا کہ بینکوں سے قرضہ لے کر گاڑیاں خریدی تھی مگر اس سڑک پر چلنے کے بعد گاڑیوں کو زبردست نقصان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
عالمی یوم گمشدگی: 21 برس سے بیٹی والد کی منتظر

گاڑیوں کو ہفتے میں دو بار ورک شاپ میں مرمت کیلے لے جانا پڑتا ہے اور سڑک پر اٹھتی دھول سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے سڑک کی مرمت اور اس پر تارکول بچھانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے تاکہ روزانہ سفر کرنے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس سلسلے میں ڈویژن انجینئر امر سنگھ کٹوچ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محکمہ نے اس ضمن میں ضروی کارروائی کر کے زمہ دار ٹھیکیداروں کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے کہ جلد ہی اس پر تارکول بچھانے کا کام شرع کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details