مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'کنگاہ سے گاندھری جانے والی یہ 14 کلو میٹر لمبی اس سڑک کو گزشتہ سال میگڈامائز کیا گیا تھا لیکن چھ ماہ کے اندر ہی سڑک کی حالت پھر سے خستہ ہو گئی'۔
رامبن کی پہلی واحد رابط سڑک کنگاہ-گاندھری جو بلاک صدر کو جوڑنے والی واحد سڑک ہے، خستہ حالی کی شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بارش کے دوران مقامی لوگوں کو سفر کرنے میں خاص کر حاملہ خواتین کو کافی دشواری اور پریشانی ہوتی ہے'۔
مقامی سرپنچ محمد امین بٹ کا کہنا تھا کہ 'سڑک رامبن کی پہلی رابط سڑک ہے، اس کی خستہ حالی کو دیکھ کر ضلع کی دوسری سڑکوں کے حال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے'۔ محکمہ تعمرات کی طرف سے غیر معیاری مٹریل اور نالیوں کی نکاسی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔ محکمہ کے افسران اور اہلکاروں سے کئی بار مرمت کرنے کی گزارش کرنے کے باوجود اس کی طرف محکمہ نے کوئی توجہ نہ دی۔
اس سڑکوں پر روزانہ سفر کرنے والے شہریوں، بزرگ اور خاص کر حاملہ خواتین کے لیے مشکل میں سفر کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے فوری طور پر سڑک کی مرمت کی اپیل کی۔
ڈویزن انجینئر رامبن نے کووڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بات کرنے سے انکار کر دیا۔