اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Safety Week 2023 رامبن میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت بیداری مہم کا آغاز - رامبن میں بیداری مہم

وادیٔ کشمیر کے مختلف اضلاع کی طرح ضلع رامبن میں بھی سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے روڈ سیفٹی ویک کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع رامبن کے چندر کورٹ قومی شاہراہ پر روڈ سیفٹی ویک کے تحت بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔ road safety week in Ramban

رامبن میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت بیداری مہم کا آغاز
رامبن میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت بیداری مہم کا آغاز

By

Published : Jan 17, 2023, 12:23 PM IST

رامبن میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت بیداری مہم کا آغاز

رامبن:مرکزی زیر انتطام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں شاہرہ پر سڑک حاثات پر روک تھام لگانے کے لیے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر رامبن سمریندر سنگھ نے ضلع رامبن کے چندر کورٹ قومی شاہراہ پر 'روڈ سیفٹی ویک 2023 اور سوچھتا پکھواڑہ کی تقریبات کا آغاز کیا تاکہ نوجوانوں، ڈرائیوروں، اور مقامی آبادی کو سڑک کی حفاظت کے اصولوں اور ذاتی حفظان صحت اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر دیگر موٹر ویکل ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹر، میڈیکل ٹیم، ٹرانسپورٹس ڈرائیورز، کنڈکٹرز کے علاوہ مقامی لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ بیداری پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد، اے آر ٹی او سمریندر سنگھ نے سڑک کی حفاظت کے مختلف پہلوؤں اور ایک فرد کی جان بچانے میں سیٹ بیلٹ و ہیلمٹ پہننے کی اہمیت پر بھر پور روشنی ڈالی۔

انہوں نے ٹریفک قوانین اور اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور روڈ سیفٹی کے اصولوں اور ضوابط کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ٹریفک قوانین کو عملی جامہ اور لاگو کرنے میں عام شہریت کی ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ جاری روڈ سیفٹی ہفتہ کے دوران مختلف معلوماتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں ہیلتھ چیک اپ کیمپ اور گاڑیوں کی چیکنگ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’روڈ سیفٹی ویک 2023 کے ایک حصہ کے طور پر سوچھتا پکھواڑہ مہم بھی چلائی جائے گی، جس کے تحت محکمہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر صفائی مہم چلانے کے علاوہ کئی دیگر بیداری پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں:Road Safety Week اننت ناگ میں روڈ سیفٹی ویک کا آغاز

انہوں نے کہا کہ جہاں پر زیادہ تر سڑک حادثات ہونے کا اندیشہ ہے وہاں جگہ جگہ بیداری کیمپ لگائیں گے۔ انہوں نے پہاڑی ضلع رامبن کی غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ روڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت قانون پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے خلاف ورزی کر نے والے کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا جو بھی لاپرواہی برتے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں تمام شہریوں سے اپیل کی وہ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ لگا کر گاڑی چلائے اگر کوئی اس کے خلاف پایا جاتا ہے تو ان کے خلاف محکمہ سختی سے پیش آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details