اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Camp on Drug De-Addiction : رامبن میں منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی کیمپ - پہاڑی ضلع رام بن

ضلع رام بن میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق منعقد کیے گئے آگہی کیمپ Awareness Camp on Drug De-Addiction کے دوران مقررین نے منشیات کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی کو عام کرنے کے علاوہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد سے متعلق معلومات کو انتظامیہ یا پولیس کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی تلقین کی۔

منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی کیمپ منعقد
منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی کیمپ منعقد

By

Published : Feb 18, 2022, 7:53 PM IST

پہاڑی ضلع رام بن کے گورنمنٹ ہائی اسکول ڈولی گام، بانہال میں منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی کیمپ کا انعقاد Awareness Camp on Drug De-Addiction in Banihalعمل میں لایا گیا۔

بانہال، رام بن میں منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی کیمپ منعقد

فوج کے تعاون سے منعقدہ آگہی کیمپ میں مقررین نے منشیات کے مضر اثرات کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ کیمپ میں مقامی پی آر آئی، سیول سوسائٹی ممبران سمیت مقامی نوجوانوں کو مدعو کیا گیا گیا۔

مقررین نے نوجوانوں سے منشیات سے دور رہنے اور کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے والدین اور اساتذہ سے بچوں کی بہتر تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں منشیات سے دور رہنے کی بھی اپیل کی۔

آگہی کیمپ Awareness Camp on Drug De-Addiction in Banihalکے دوران منشیات کے استعمال سے متعلق آگاہی کو عام کرنے کے علاوہ منشیات کی لت میں پھنسے نوجوانوں کی کائونسلنگ کیے جانے کی بھی اپیل کی گئی۔

مزید پڑھیں:Drug De-Addiction Awareness Programme in Sopore: سوپور میں منشیات کے خلاف ایک بیداری پروگرام کا اہتمام

حفاظتی اہلکاروں نے مقامی باشندوں نے منشیات کا قلع قمع Kashmir Drug menaceکرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا: ’’سماج سے منشیات کو پاک کرنے میں عوام، انتظامیہ سمیت حفاظتی اہلکاروں پر یکساں ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے عوام سے منشیات سے متعلق کسی بھی معلومات کو انتظامیہ یا پولیس کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی اپیل کی۔

آگاہی کیمپ میں شریک افراد نے منشیات سے دور رہنے کے علاوہ اس منشیات کی لت میں مبتلا افراد کی کائونسلنگ کرنے کا عہد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details