جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن ہیڈکواٹر گول میں جموں و کشمیر بینک کی طرف سے نصب کیے گئے اے ٹی ایم مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو گزشتہ ایک ماہ سے زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقے کی واحد اے ٹی ایم مشین خراب اطلاعات کے مطابق بینک کی شاخ گول نے لوگوں کی سہولیات کے لیے ایک اے ٹی ایم مشینیں نصب کی تھی۔ گزشتہ ایک سال سے یہ مشین اکثر خراب رہتی ہے اور گزشتہ ایک ماہ سے سب ڈویژن گول کی واحد مشین خراب پڑی ہے۔ علاقہ میں لاک ڈاؤن اور ہڑتال کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے کہا پسماندہ اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو کئی کلو میٹر پیدل سفر کرکے مشین خراب ہونے کی وجہ سے مایوس گھر لوٹنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رامبن: ضلع ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج
انہوں نے کہا عالمی وبا بیماری اور لاک ڈون کے سب بنک کے صارفوں کو زبردست مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے کہا عوام کو بروقت رقوم کے حصول میں مشکلات کا سامنا، کرنے کے علاوہ بینک کے باہر عوام کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
بینکوں کے ناقص انتظامات پر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ اور سرکار سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بینکوں کے منتظمین کو ایسے مواقوں پر عوام کو بہتر سروس دینے کے لئے خصوصی ہدایات دی جائیں، تاکہ عوام مشکلات سے بچ سکیں۔