جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں مسافروں سے بے جا اور من مرضی کا کرایہ وصول کرنے کے خلاف محکمہ موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔
مہم کے پیش نظر آج اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر رامبن شفقت مجید بٹ نے شکایت موصول ہونے پر ادھمپور سے رامبن آ رہی ایک مسافر بس کو ضبط کر لیا ہے۔
اضافی کرایہ وصولنے پر بس سیز کی گئی بس ڈرائیور نے نقلی ریٹ لسٹ لگا کر مسافروں سے من مرضی کا کرایہ وصول کیا۔ اس کے بعد ایک مسافر کی جانب سے متعقلہ محکمہ کو اطلاع دی گئی۔ محمکہ نے ناکہ لگا کر بس کو روکا اور مسافروں سے پوچھ تاچھ کے بعد زیادہ کرایہ وصول کرنے اور نقلی ریٹ لسٹ لگانے کے جرم میں بس کو ضبط کر لیا۔
یہ بھی پڑھیے
آٹھ دن، 3600 کلومیٹر اور کشمیری نوجوان کا حوصلہ۔۔
وہیں، اے آر ٹی اور رامبن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی جگہ اگر زیادہ کرایہ وصول کیا جاتا ہے تو وہ فوری اطلاع کریں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔