جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے بانیہال میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور اپنی بندوق سے گولی چلاکر خودکشی کی ہے۔ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت اسانگیپہ مادر عمر 28 برس، بیلٹ نمبر 28137000 اے/ 27 آر آر، ولد پاراسپہ، ساکنہ لایادا گنڈی بغلکوٹ کرناٹک کے طور ہوئی ہے۔
بانیہال: آرمی جوان نے ٹرانزٹ کیمپ میں مبینہ طور خودکشی کی - بانیہال
ہلاک شدہ فوجی ضلع رامبن کی سب ڈویژن بانہال علاقے میں قائم فوج کے ٹرانزٹ کیمپ میں تعینات تھا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب قریب دو بجے انہوں نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی۔
بانیہال ٹرانزٹ کیمپ میں فوجی جوان نے خودکشی کر لی
اطلاعات کے مطابق ہلاک شدہ فوجی ضلع رامبن کی سب ڈویژن بانہال علاقے میں قائم فوج کے ٹرانزٹ کیمپ میں تعینات تھا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب قریب دو بجے انہوں نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی۔خودکشی کی وجوہات اور فوجی اہلکار سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پتا نہ چل سکیں ہے۔
واضح رہے اس ہی ماہ کے اوائل میں ایک اور فوجی اہکار نے ضلع کے اکھڑہال میں خودکشی کر لی تھی۔فی الحال تھانہ پولیس بانہال نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔