رامبن سے دوا لے ہسپتال جا رہی ایمبولنس حادثہ کا شکار ہوئی، حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ایمبولنس تقریبا تیس میٹر دور جا گری، جس میں ڈرائیور شدیدی زخمی ہوا ہے، ڈرائیور گول ہسپتال لایا گیا۔ وہاں سے اسے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا یہ حادثہ دیر رات پیش آیا۔
رامبن: ایمبولینس حادثے کا شکار، ڈرائیورشدید زخمی - رامبن میں سڑک حادثہ
رامبن کے گول علاقے میں دواؤں سے لدی ایک ایمبولنس اُس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب یہ ایمبولینس رامبن سے دوا لے کر گول علاقے کی جانب آرہی تھی، گول علاقے سے تقریبا تین کلومیٹر قبل ایمبولینس حادثہ کا شکار ہوئی جس کے سبب ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔
رامبن: ادویات سے لدی ایمبولینس حادثے کا شکار
مقامی لوگوں کی مدد سے ایمبولینس کے ڈرائیور کو ہسپتال پہنچایا گیا، حادثہ کے تقریبا دو گھنٹے بعد ہسپتال انتظامیہ موقع پر پہنچی، مقامی لوگوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور تشویش کا اظہار کیا۔