اس سلسلے میں پنشن رسٹوریشن فرنٹ جموں کشمیر کے کنوینر تیرتھ سنگھ بلوال نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کے اولڈ پنشن کو بحال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 2010 کے بعد حکومت کی طرف سے نئے سرکاری ملازمین کو پنشن اسکیم نہ دینا اور دیگر سکیمز شامل ہے، جس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ AIPRUF Protest in Ramban
AIPRUF Protest in Ramban: آل انڈیا پنشن یونائٹیڈ فرنٹ کی جانب سے یک روزہ پُرامن احتجاج کا اعلان
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں سرکاری ملازمین کے لئے اولڈ پنشن Old Pension Scheme کی بحالی کے مطالبات کو لے کر آل انڈیا پنشن رسٹوریشن All India Pension Restoration United front کے اشتراک سے یک روزہ احتجاج کا اعلان کیا گیا۔
AIPRUF Protest in Ramban: آل انڈیا پنشن یونائٹڈ فرنٹ کی جانب سے یک روزہ پُرامن احتجاج کا اعلان
بلوال نے کہا کہ اس سکیم کو لاگو کرنے کے لئے آل انڈیا پنشن رسٹوریشن فرنٹ All India Pension Restoration United جموں کشمیر جدوجہد کر رہی ہے۔ اولڈ پنشن کی بحالی کو لیکر فرنٹ کے بینر تلے ایک پرامن احتجاج کیا جا رہا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: Candle March For Old Pension Scheme: 'نئی پنشن اسکیم ملازمین کے لیے فائدہ مند نہیں ہے'
انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے ملازمین اولڈ پنشن کی بحالی Old Pension Scheme کے لئے اپنا تعاون پیش کریں، علاوہ ازیں انہوں نے ڈی ڈی سی، بی ڈی سی، سرپنچ اور میونسپل و دیگر پی آر آئی ممبران سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔