رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے ماروگ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں انڈین ائر فورس میں تعینات جوان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رامبن کے ماروگ علاقے میں ایک آئی 20 کار سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد پولیس، کیو آر ٹی رامبن کے رضا کاروں نے بچاؤ آپریشن شروع کرکے لاش کو کھائی سے باہر نکالا۔متوفی کی شناخت سرفراز احمد بٹ ساکن کولگام کشمیر کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
وہیں بانہال کے چملواس علاقے پر ایک ٹیمپو ٹرولر گرتے پتھروں کی زد میں آنے سے دو خواتین سمیت تین غیر مقامی افراد زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ایک خاتون کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔پولیس نے زخمیوں کی شناخت لکشیت گھپتا ولد جے کے گھپتا ، میگا ستوگی زوجہ سوریہ کمار اور جے کے گھپتا ولد سوریہ گھپتا ساکنان میرٹھ اتر پردیش کے بطور کی ۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ تینوں کا تعلق یوپی سے ہے اور ان کے سر پر چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے جی ایم سی، اننت ناگ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے زخمیوں کی شناخت 10 سالہ لکشیت گپتا، 55 سالہ میگا رستوگی اور 35 سالہ جے کے گپتا کے طور پر کی ہے - یہ سبھی اتر پردیش کے میرٹھ سے ہیں۔