جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ مگر کورٹ کے مقامات پر آنگن واڑی ورکرز نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر آمد و رفت کئی گھنٹوں تک متاثر رہی۔
رامبن: جموں سرینگر شاہراہ پر آنگن واڑی کارکن کا احتجاج
ضلع رامبن میں آنگن واڑی ورکرز نے آج جموں سرینگر قومی شاہراہ مگرکورٹ کے مقامات پر تنخواہ میں اضافہ اور نوکری مستقل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
رامبن: جموں سرینگر شاہراہ پر آنگن واڑی کارکن کا احتجاج
آنگن واڑی ورکرز کا کہنا ہے کہ جو تنخواہیں واگزار کی جاتی ہیں اس سے گھر کا گزارا نہیں ہوپا رہا ہے، اس وجہ سے تنخواہ میں اضافہ کیا جائے اور نوکری کو مستقل کیا جائے۔
ایس ڈی ایم رامسو دلمیر چودھری نے اس مسئلے کے متعلق ڈی سی کو ایک خط لکھنے کی یقین دہانی کے بعد خواتین نے احتجاج کو ختم کیا۔