اردو

urdu

ETV Bharat / state

موسم کی پہلی برف باری - مشہور سیاحتی مقام پتنی ٹاپ اور سناسر

جموں کے مشہور سیاحتی مقام پتنی ٹاپ اور سناسر موسم سرما سے قبل پہلی برف باری کے قدرتی نظارے کو دیکھنے متعدد سیاح آئے۔

موسم کی پہلی برف باری

By

Published : Nov 17, 2019, 11:08 PM IST

موسم سرما سے قبل ہی جموں کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پتنی ٹاپ اور سناسر میں ہوئی پہلی برف باری کے بعد اس خوبصورتی کو دیکھنے اور قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملکی اور ریاستی سیاح کافی زیادہ تعداد میں آئے۔

موسم کی پہلی برف باری

سیاحوں نے خوشگوار آب و ہوا کو دیکھنے کے بعد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو پتنی ٹاپ اور سناسر آنے کی دعوت دی ہے۔

سیاحون کے مطابق یہ مقام کافی زیادہ پر امن اور پر سکون ہے اور حالات بھی ساز گار ہے، ماتا وشنو دیوی کے درشن کرنے کے بعد ہر ایک کو پتنی ٹاپ اور سناسر آنا چاہیے۔

سیاحوں نے مزید کہا کہ شمالی بھارت کی تین ریاستیں جن میں خاص طور سے دہلی کی فضا میں آلودگی ہونے کی وجہ سے ہوا زہریلی بن چکی ہے اور ماسک کے بعیر چلنا بھی محال ہے اس کی نسبت یہ مقام ہمارے لیے جنت سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے جموں و کشمیر کی خصوصی حثیت کو ختم کر نے کے بعد سیاحوں میں زبردست کمی آئی تھی۔

تاہم ضلع رامبن کے پر امن ہونے پر کاروباری عوام سے وابستہ لوگ پر امید ہے کہ ماتا وشنو دیوی کو آنے والے یاتری اور ملک بھر سے آنے والے سیاح پتنی ٹاپ اور سناسر کا رخ کرینگے جس کی وجہ سے انکے روزگار کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details