رام بن: جموں سے سرینگر کی طرف جا رہی ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرjk01AP 5877 سب ڈویژن بانہال میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر خارپورہ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد زخمی ہو گئے۔ Eight Injured During Road accident in Banihal حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی رضاکاروں، پولیس اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
Eight Injured in Banihal Ramban: سرینگر جموں شاہراہ پر حادثہ میں آٹھ افراد زخمی - بانہال گاڑی میں سوار 8 افراد زخمی
’’زخمیوں میں سے پانچ افراد، جن کی حالت کافی نازک تھی، کو اننت ناگ اسپتال ریفر کر دیا گیا جب کہ تین زخمیوں کا بانہال اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔‘‘
Eight Injured in Banihal Ramban: سرینگر جموں شاہراہ پر حادثہ میں آٹھ افراد زخمی
ریسکیو آپریشن کے دوران زخمی ہوئے سبھی آٹھ افراد کو فوری طور سب ضلع اسپتال بانہال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد پانچ افراد کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال اننت ناگ ریفر کر دیا گیا۔ Accident on Srinagar Jammu Highway in Banihalسب ضلع اسپتال بانہال کے عہدیداروں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری امداد دی گئی جس کے بعد پانچ افراد، جن کی حالت کافی نازک تھی، کو اننت ناگ اسپتال ریفر کر دیا گیا جبکہ تین زخمیوں کا بانہال اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔