اردو

urdu

ETV Bharat / state

AAP Protest Against Inflation: مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج - رام بن میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج

رام بن میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کارکنان نے کہا کہ ’’سنہ 2014 سے اب تک بی جے پی کی عوام کُش پالیسیوں کے سبب عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ AAP Protest Against BJP

مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج
مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج

By

Published : Aug 6, 2022, 10:44 PM IST

رام بن:بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہفتہ کو عام آدمی پارٹی کی جانب سے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیاگیا تھا۔ AAP Protest in rambanاس ضمن میں عام آدمی پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے پہاڑی ضلع رام میں پارٹی دفتر میتراہ سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج

احتجاجی ریلی قصبہ قدیم رام بن سے ہوتے ہوی جزل بس اسٹینڈ پر پُر امن طور ختم ہوئی۔ احتجاجی ریلی میں درجنوں عام آدمی پارٹی کارکنان و لیڈران نے شرکت کی۔ AAP holds protest against price hike, unemployment in Rambanریلی میں شامل کارکنان نے بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر مرکز میں برسراقتدار حکمران جماعت بھارتیہ جنتار پارٹی (بی بے پی) کے خلاف اور عآپ سربراہ ارویند کیجریوال کے حق میں نعرے بازی کی۔

احتجاج میں شامل عآپ کارکنان نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’سنہ2014 سے اب تک بی جے پی کی عوام کُش پالیسیوں کے سبب عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’روز بروز اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، دیگر سیاسی جماعتیں اس حوالے سے خاموش ہے تاہم عام آدمی پارٹی نے لوگوں کی بھلائی اور خدمت کے لیے ہی میدان سیاست میں قدم رکھا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف عآپ کارکنان کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details