اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماہی گیر طبقہ کی فریاد، 'معمولی ہوا اور بارش سے ہمیں چار پانچ روز تک بجلی نہیں ملتی' - وٹلب زرمنز کا ایک محلہ بنگلہ دیش کی اہم خبر

سوپور کے وٹلب گاؤں سے وابستہ زرمز محلہ آج بھی اس دور جدید میں بجلی کے صحیح تار و کھمبوں سے محروم ہے، تیز ہواؤں سے یہ معمولی کھمبے و تار زمین پر گر جاتے ہیں، جس سے علاقے میں کافی خطرہ لاحق رہتا ہے۔

معمولی ہوا اور بارش سے ہمیں چار پانچ روز تک بجلی نہیں ملتی
معمولی ہوا اور بارش سے ہمیں چار پانچ روز تک بجلی نہیں ملتی

By

Published : May 19, 2021, 8:05 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور سے تقریبا بارہ کلو میٹر دور واقع وٹلب گاؤں کے ساتھ وابستہ ایک ماہی گیر طبقہ کا زرمز محلہ بنگلہ دیش نامی چھوٹا محلہ اس دور جدید میں بھی بجلی کے تار اور کھمبوں سے محروم ہے۔

معمولی ہوا اور بارش سے ہمیں چار پانچ روز تک بجلی نہیں ملتی

ای ٹی وی بھارت سے مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'معمولی طوفان اور بارش سے ہمیں چار پانچ روز تک بجلی نہیں ملتی ہے اور اتنا ہی نہیں بلکہ بجلی تار بہت ہی نیچے ہے، جس کی وجہ یہاں کے لوگ ہر وقت خوف طاری رہتا ہے کہ ان کھلے تاروں کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ نہ پیش آئے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'اس تعلق سے گرچہ کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں آگاہ بھی کیا گیا ہے لیکن آج تک اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details