اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانہال میں بیوپار منڈل کی اہم نشست منعقد

بیوپار منڈل نے کہا کہ اگر پرانی جگہ پر مسافر گاڑیوں کو دستیاب نہیں رکھا گیا تو ہفتے کے روز سے ہرتال کی جائے گی جس میں تمام کاروباری ادارے اور ٹرانسپورٹ کو بند کردیا جائے گا۔

بانہال میں بیوپار منڈل کی طرف سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
بانہال میں بیوپار منڈل کی طرف سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

By

Published : Aug 27, 2021, 3:49 PM IST

بانہال: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں بیوپار منڈل کی ایک اہم نشست جس میں مختلف ایشوز پر بات چیت ہوئی۔

بانہال میں بیوپار منڈل کی طرف سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

میٹنگ کی صدارت بیوپار منڈل کے صدر بانہال نذیر احمد نے کی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم نے دو میٹنگ اس سے پہلے بھی کی تھی اور انتظامیہ کو باور کروایا تھا کی جہاں پہلے بس اسٹینڈ تھا وہاں ہی دوبارہ گاڑیوں کو کھڑا کرنے کی اجازت دی جائے۔ تاہم انتظامیہ نے ابھی تک ہماری بات نہیں سنی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ہس اسٹینڈ بہت دور شفٹ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی مسافروں اور مریضوں کو نئے بس اسٹینڈ جانے میں کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اگر پرانی جگہ پر گاڑیوں کو کھڑا نہیں کیا گیا تو ہفتے کے روز سے ہڑتال کی جائے، گی جس میں تمام کاروباری ادارے اور ٹرانسپورٹ کو بند کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : لیفٹیننٹ گورنر نے این آئی ٹی سرینگر کے 700 بستروں والے بوائز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا

بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کرنے پر عوام نے نارازگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ بس اسٹینڈ کو دوبارہ اپنی پرانی جگہ منتقل کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details