سرینگر:مرکزی وزارات ٹرانسپورٹ کے مطابق سنہ 2022 میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر 648 سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ان سڑک حادثات میں 93 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے صرف چند گھنٹوں تک بند رہتی ہے اور سڑک کو بحال کرنے کے لیے جدید مشنری اور عملہ تعینات ہے جو سڑک کو کم وقت میں ٹڑیفک کے لیے بحال کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ کے حساس علاقوں میں فوری رسپانس ٹیمیں تعینات کی گئی ہے جو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے چوبیس گھنٹے تیار ہے۔
قومی شاہراہ پر سڑکوں پر ہونے والی اموات کے واقعات کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ جو 260 کلومیٹر لمبی ہے پر 210 کلو میٹر پر فور لائنگ کام مکمل ہو چکا ہے۔ جس میں 21.5 کلو میٹر لمبی 10 سرنگوں پر کام مکمل ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ بقیہ 50 کلومیٹر میں فور لیننگ کا کام بشمول 6 سرنگیں (9.664 کلومیٹر لمبائی میں) اور وایاڈکٹ (6.02 کلومیٹر) پر کام جاری ہے جسے اگست، 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے