اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کرحق رائے دہی کا استمال کیا

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے کےلیے آج ووٹنگ ہوئی، صبح 7 تا دوپہر 2 بجے تک مسلسل رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، رامبن کے بلاک گول کی ایک نشست میں کل ووٹوں کی شرح 64.79 فصید رہی-

3rd phase ddc election
رامبن: خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کرحق رائے دہی کا استمال کیا

By

Published : Dec 4, 2020, 7:52 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ پرامن اور سخت سیکورٹی کے بیچ عمل میں آئی۔ بلاک گول کی ایک نشست میں کل ووٹوں کی شرح 64.79 فصید رہی۔ کل 40 پولنگ مراکز قائم کیے گیے تھے بلاک میں 15 ہزار 654 ووٹرز ہیں جبکہ 10 ہزار 142 رائے دہندگان نے شرکت کیا، جن میں 5 ہزار 640 مرد، 4 ہزار 502 خواتین نے اپنے حق رائے دہی کا استمال کیا۔

رامبن: خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کرحق رائے دہی کا استمال کیا

بلاک کی اس نشست سے 7 امیدواروں نے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کرائی ہے اور یہ سبھی امیدوار مختلف پارٹیوں کے ہیں۔ نیشنل کانفرنس، کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی پارٹی اور دیگر آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

مزید پڑھیں:

گاندربل: بی جے پی امیدوار سے خاص بات چیت


رائے دہنگان نے اپنے حق رائے دہی کا استمال پرامن طریقہ سے کیا ساتھ ہی اپنے پسند امیدوار کو ووٹ دےکر پسماندہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ووٹ کیا۔ وہیں پی ڈی پی کے ضلع صدر شاداب مرزا نے جموں کشمیر میں جمہوری نظام بحال کرنے کے لیے اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details