مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں پہلے مرحلے کے تحت بلاک رامسو کی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی دو نشستوں کے لیے آخری دن تیس امیدواروں نے اپنی نامزدگی کاغذات داخل کروائے۔
ضلع ترقیاتی کونسل کی رامسو اے حلقہ انتخاب سے 16 امیدواروں اور رامسو بی حلقہ انتخاب سے 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 نومبر کو ہوگی وہیں امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی 16 نومبر تک واپس لے سکتے ہیں۔ پہلے مرحلے کے تحت رامسو حلقہ انتخاب میں 28 نومبر کو انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔