اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ramban Road Accident: رام بن سڑک حادثے میں تین افراد شدید زخمی - رام بن حادثے میں تین افراد زخمی

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے کینٹی علاقے میں ایک سڑک حادثے کے دوران تین افراد شدید زخمی ہوگئے Ramban Road Accident۔

رام بن سڑک حادثے میں تین افراد شدید زخمی
رام بن سڑک حادثے میں تین افراد شدید زخمی

By

Published : Mar 3, 2022, 5:15 PM IST

رام بن:پہاڑی ضلع رام بن میں چبہ سے رام بن جا رہی ایک سومو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK192928 کینٹی کے مقام پر سڑک سے لڑھک کر گہرے نالے میں جا گری۔ اس حادثے میں گاڑی میں سوار تین افراد شدید زخمی ہو گئے Three persons Injured in Ramban Accident۔

رام بن سڑک حادثے میں تین افراد شدید زخمی

حادثے کے فورا بعد مقامی باشندوں، پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمیوں کو فوری طور ضلع اسپتال رام بن District Hospital Ramban پہنچایا۔

ضلع اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے دو شدید زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں ریفر کیا۔

جموں ریفر کیے گئے زخمیوں میں گلاب سنگھ (30) ولو پیار سنگھ ساکن بھجمستہ، رامبن اور ڈرائیور مشکور احمد (28) ولد مشتاق احمد کھانڈے ساکن چبہ، رام بن شامل ہیں، جبکہ انصار احمد (19) ولد محمد انور ساکن کرنسول، رام بن اس وقت ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:

Driver Killed After Hit by Shooting Stone: پہاڑی سے پتھر گر آنے کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت

رام بن پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details