ضلع رامبن کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹیو کمپلیکس میں حالیہ دنوں تین افراد کے کورونا وائرس سے مثبت آنے کے بعد ضلع میں کورونا وائرس جانچ مہم تیز کر دی گئی ہے۔
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور مثبت افراد کی نشاندہی کے لیے جمعہ کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کووڈ 19 کی جانچ کے لیے تقریباً 200 ملازمین کے نمونے لیے گئے۔
اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم زئی خان نے کہا کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس پر مکمل قابو پانے کے لئے اس مرض کی تشخیص بہت ضروری ہے جس کے چلتے ضلع میں کورونا جانچ مہم میں تیزی لائی گئی ہے۔'
انہوں نے ملازمین کے علاوہ عام شہریوں سے بھی رضاکارانہ طور اپنے نمونے دینے کے لئے آگے آنے کی اپیل کی۔