رامبن: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک منی بس (میٹاڈور) سڑک حادثہ میں 18 مسافر زخمی ہوگئے ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج و معاجلی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک میٹاڈور زیر نمبر JK02A-8018 بٹوٹ سے رامبن کی طرف آرہا تھا کہ اسی دوران ڈھلواس کے مقام پر اچانگ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر پلٹ گیا۔ اس حادثہ میں منی بس میں سوار 18 مسافر زخمی ہوگئے ہے جن میں سے دو افراد شدید طور زخمی ہوگئے ہے۔
پولیس اور مقامی رضاکاروں نے زخمیوں کو ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے ان میں سے دو شدید زخمیوں میں ایک میڈیکل کالج سرینگر اور ایک جموں میڈیکل کالج ریفر کر دیا۔اس سلسلے میں تھانہ پولیس چندر کورٹ میں معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ وہیں میڈیکل سپرنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال رامبن ڈاکٹر ورندر ترشل نے کہا 18 زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ ان زخمیون میں دو کو مزید علاج کے لیے ریفر کیا گیا۔