رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے بلاک بانہال میں ایک ہیلتھ میلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ میلے کا افتتاح بلاک میڈیکل افسر بانہال کی موجودگی میں سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانہال ظہیر عباس بٹ نے کیا۔
صحت میلہ ڈپٹی کمشنر رامبن اور چیف میڈیکل آفیسر رامبن کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ اس میلہ میں 1500 سے زائد لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔
Health Mela in Banihal: رامبن ہیلتھ میلہ میں پندرہ سو افراد کا طبی معائنہ کیا گیا - block medical officer banihal
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں محکمہ صحت اور انتظامیہ کی جانب سے ہیلتھ میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلہ میں ڈاکٹروں نے دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ان میں ادویات بھی تقسیم کیں۔Health Mela In Banihal
رامبن ہیلتھ میلہ میں پندرہ سو افراد کا طبی معائنہ کیا گیا
مزید پڑھیں:
وہیں سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانہال نے کہا کہ عوام کو راحت پہنچانے کے لیے اس طرح کے مزید میلوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا اس موقع پر کلچرل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں مقامی فنکاروں نے مختلف زبانوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔