جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں انتظامیہ کی جانب سے سب ڈویژن گول میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس تعلق سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شری ہربنس لال نے ایک حکم نامہ کے زیر نمبرDMR/1986-92 Date 17-11202بھیجا تھاجس کے بعد سب ڈویژن گول کے فمڑوت اور سیری پوری گاؤں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اس قانون کے نفاذ کا مقصد ہے کہ چار سے زائد آدمی ایک جگہ جمع نہ ہوں اور کسی بھی جلسے و جلوس یا اجتماع اور احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔