اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: دس برس کی معصوم روزہ دار

رمضان المبارک میں جہاں بزرگ اور نوجوان روزہ کے ساتھ ساتھ تلاوت و تراویح اور اعتکاف کا اہتمام کرتے ہیں وہیں بچوں میں بھی رمضان المبارک میں روزے کے تئیں کافی جوش ہوتا ہے ایسی ہی ضلع رامبن کی ایک چھوٹی بچی بھی روزے کا اہتمام کر رہی ہے۔

معصوم روزہ دار
معصوم روزہ دار

By

Published : May 10, 2021, 5:07 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی رہنے والی 10 سالہ ثمرینہ بانو بھی رمضان المبارک کے روزوں کا اہتمام کرکے اپنے ایمانی جذبے کا ثبوت دے رہی ہیں۔

دس برس کی اس معصوم بچی روزے کی حالت میں پڑھائی اور کے ساتھ ساتھ گھریلو کام کاج میں بھی ہاتھ بٹاتی ہے۔ پسماندہ علاقے کی ہونے کی وجہ سے تعلیم بھی اس معصوم بچی آسان نہیں ہے اسکول گھر سے بہت دور ہے اور ثمرینہ کو اسکول پہنچتے میں دو گھنٹے لگتے ہیں اور وہ اس حالت میں بھی روزے رکھ رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details