راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کوٹرنکہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرنے کی پادائش میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجوری پولیس نے سوشل میڈیا پر حساس ویڈیو شیئر کرکے ایک خاص طبقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں نوجوان کی گرفتاری عمل میں لا کر اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس ذرائع نے ملزم کی شناخت محمد یاسر کے بطور کی ہے۔
پولیس نے اس غیر قانونی فعل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی پی سی کی دفعہ 153 اے، 295 اے اور 505 آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 57کے تحت پولیس تھانہ کنڈی میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں: