جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون از جان جبکہ اس کا شوہر اور 6 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں جمعرات کی صبح ایک سینٹرو کار منگوٹہ سے تھانہ منڈی جا رہی تھی کہ شاہ دارہ موڑ کے نزدیک ایک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا شوہر اور چھ سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔
متوفی خاتون کی شناخت 30 سالہ شمیمہ اختر جبکہ زخمیوں کی شناخت 35 سالہ مکھن شاہ ولد غلام رسول شاہ اور 6 سالہ مخدوم شاہ کے بطور ہوئی ہے۔