اردو

urdu

ETV Bharat / state

منجوکوٹ سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک، دو زخمی - jammu and kashmir

پولیس نے بتایا کہ 46 سالہ خاتون، جس کی شناخت پروین اختر کے نام سے ہوئی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کے شوہر محمد یونس ولد جان محمد اور بہنوئی سجاد احمد، ساکن مینڈھر زخمی ہوگئے۔

منجوکوٹ سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک، دو زخمی
منجوکوٹ سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک، دو زخمی

By

Published : Dec 8, 2020, 12:39 PM IST

منگل کے روز جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے منجوکوٹ میں ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر جے کے 02 اے بی 4075 ہے مینڈھر سے جموں جارہی تھی کہ کٹرمال گاؤں میں حادثے کا شکار ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 46 سالہ خاتون، جس کی شناخت پروین اختر کے نام سے ہوئی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کے شوہر محمد یونس ولد جان محمد اور بہنوئی سجاد احمد، ساکن مینڈھر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لئے جی ایم سی اسوسیٹد ہسپتال راجوری منتقل کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details