راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے اپر ڈانگری علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد ولیج ڈیفنس گارڈ نے فائرنگ کی، تاہم کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی علیٰ الصبح راجوری کے اپر ڈانگری علاقے میں تعینات ولیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی سی) نے مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد ہوائی فائرنگ کی۔
راجوری میں مشکوک نقل وحرکت پر وی ڈی سی ممبر کی فائرنگ - ولیج ڈیفنس گارڈ بحال
راجوری ضلع میں اتوار کے روز اپر ڈانگری علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد ولیج ڈیفنس گارڈ نے فائرنگ کی، تاہم اس فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں سکیورٹی فورسز نے وسیع علاقے کو اپنے محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ Village Defence Guards Open Fire In Rajouri
Published : Nov 12, 2023, 3:06 PM IST
ذرائع نے بتایا کہ وی ڈی سی ممبر نے اس بارے میں مقامی پولیس اسٹیشن کو آگاہی فراہم کی اور بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو اپنے محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں کوئی مشتبہ شئے برآمد نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:
- عسکریت پسند کو ہلاک کرنے والے وی ڈی سی ممبران کے حوصلے بلند
- راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو جدید اسلحہ فراہم
واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے امسال پیر پنجال علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے کو پیش نظر ولیج ڈیفنس کمیٹوں کو دوبارہ سے بحال کیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق ولیج ڈیفنس کمیٹیاں اپنے اپنے علاقہ میں ٹارگیٹ کلنک کے واقعات اور عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے کارگر ثابت ہوں گے۔اس حوالے سے جموں و کشمیر پولیس نے راجوری میں ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ارکان کو ایٹومیٹک ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ بتادیں کہ راجوری کے ڈانگری علاقہ میں یکم جنوری کو مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں سات عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔