ہلاک ہونے والے نوجوں کی شناخت منظور 28 جن کا تعلق کالا کورٹ سے بتایا جارہا ہے جبکہ دوسرے نوجوان مقامی باشندہ محمد حسین بن محمد پرویز طور پر ہوئی ہے۔
راجوری: چھت گرنے سے دو افراد ہلاک - منظور حسین لاک ڈاؤن کھلنے کا انتظار کررہے تھے
جموں کے ضلع راجوری کے تحصیل سایوت کے علاقے میں گذشتہ شب ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
![راجوری: چھت گرنے سے دو افراد ہلاک Two dead in house collapse in Rajouri](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6853392-7-6853392-1587281684927.jpg)
اطلاعات کے مطابق 28 سالہ منظور حسین کا تعلق کالا کوٹ تحصیل سے ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے رشتے دار محمد حسین کے گھر مقیم تھے۔ منظور حسین لاک ڈاؤن کھلنے کا انتظار کررہے تھے، اور اپنے گھر جانے کے لیے بےتاب تھے۔ لیکن شاید قسمت کو یہ منظور نہیں تھا اور گذشتہ شب ان کے ساتھ یہ سانحہ ہوگیا۔ گھر کی چھپ کی زد میں آکر وہ ہلاک ہوگئے۔
اس ضمن میں مقامی نائب سرپنچ محمد حسین نے بتایا کہ ' بی پی ایل کے زمرے میں آنے والے جن لوگوں کے مکان گر چکے ہیں وہ انتہائی غریب ہیں، لہذا انتظامیہ اور حکومت کو ان کی مدد کرنی چاہیے'۔