اردو

urdu

ETV Bharat / state

Landmine Explosion in LOC Rajouri راجوری نوشہرہ میں بارودی سرنگ دھماکہ میں دو فوجی پورٹر زخمی

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں لائن آ ف کنٹرول کے نزدیک اتوار کے روز ایک زور دار دھماکہ میں میں دو فوجی پورٹر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Etv Bharattwo-army-porters-injured-in-landmine-explosion-in-rajouri
راجوری نوشہرہ میں بارودی سرنگ دھماکہ میں دو فوجی پورٹر زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 7:25 PM IST

راجوری: راجوری ضلع میں حد متارکہ کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی پورٹر زخمی ہو ئے ہے۔ زخمی اہلکاروں کوں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں لائن آ ف کنٹرول کے نزدیک اتوار کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب کلال علاقے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس دھماکے میں دو فوجی پورٹر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے


مزید پڑھیں:grenade accident in Rajaouri راجوری میں ایک چوکی پر ممکنہ گرینیڈ حادثے میں ایک فوجی اہلکار زخمی

بتادیں کہ بارودی سرنگ کے دھماکوں نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران جموں، اور کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عام شہریوں کی جانیں لی ہیں، وہیں ہزاروں لوگ ان دھماکوں کے بعد معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوہے ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان نے جموں و کشمیر کے سرحوں پر 1965 اور 1971 کی جنگوں میں ہزاروں بارودی سرنگیں بچھائی تھیں،اگرچہ یہ جنگیں ختم ہو چکی ہیں تاہم یہ بارودی سرنگیں آج بھی زمین کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور جب بھی ان سرنگوں پر کوئی بھی قدم رکھتا ہے تو یا تو وہ عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتا ہے یا موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 8 دسمبر 2005 کو ہر سال 4 اپریل کو سرنگوں سے متعلق آگاہی کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details