اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری - پونچھ قومی شاہراہ پر 20 دن بعد ٹریفک بحال

پونچھ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے بھاٹہ دھوڑیاں، ناد خاص کے جنگلات کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم چلائی تھی جس کی وجہ سے جنگلات سے گزرنے والی جموں پونچھ شاہراہ پر آمد ورفت کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

راجوری - پونچھ قومی شاہراہ پر 20 دنوں بعد ٹریفک بحال
راجوری - پونچھ قومی شاہراہ پر 20 دنوں بعد ٹریفک بحال

By

Published : Oct 31, 2021, 4:29 PM IST

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے خصوصی سرچ آپریشن چلایا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے بھاٹہ دھوڑیاں، ناد خاص کے جنگلات کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم چلائی تھی جس کی وجہ سے مذکورہ جنگلات سے گزرنے والی جموں پونچھ شاہراہ پر آمد و رفت کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

راجوری - پونچھ قومی شاہراہ پر 20 دنوں بعد ٹریفک بحال

وہیں 20 دن تک آمد ورفت بند رہنے کے بعد اتوار کے روز اس راستے پر آمدورفت کی اجازت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر: این آئی اے نے مزید دو افراد کو گرفتار کیا

واضح رہے کہ پونچھ کے گھنے جنگلات میں 14 اکتوبر کو عسکریت پسندوں اور فوجی اہلکاروں کے مابین تصادم ہوا تھا جس کی وجہ سے ایک آفیسر سمیت 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details