جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے علاقہ کوٹرنکہ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان مزدوری کرنے کی غرض سے کشمیر گئے تھے تاہم 17 جولائی سے ان کا رابطہ اہلخانہ سے نہیں ہو پایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوٹرنکہ کے رہنے والے ابرار احمد ولد بگا خان عمر 16 برس سکنہ دھار ساکری، امتیاز احمد ولد صابر حسین عمر 20 برس ساکنہ دھار ساکری اور ابرار احمد ولد محمد یوسف ساکنہ ترکسی عمر 25 برس گزشتہ ماہ کی 16 تاریخ کو مزدوری کی خاطر گھر سے شوپیاں گئے تھے۔ وہاں پہنچ کر 17 جولائی کو انہوں نے اہل خانہ سے بات چیت کی تھی۔ لیکن تب سے لیکر آج تک تینوں نوجوانوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔