اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajouri Theft Case: راجوری کے نوشہرہ میں چوری کا معاملہ حل، چار ملزمین گرفتار

نوشہرہ پولیس نے چوری کے ایک معاملے Rajouri Theft Case میں چار ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے 20 ہزار روپے نقد اور 20 چاندی کے سکے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Arrest in Rajouri Theft Case
راجوری کے نوشہرہ میں چوری کا معاملہ حل

By

Published : Jan 7, 2022, 3:42 AM IST

راجوری: نوشہرہ کی پولیس نے 13 دسمبر 2021 کو درج ہونے والے چوری کے ایک کیس کو حل Theft case solved in Rajouri کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ بیس ہزار روپے نقد اور چاندی کے بیس سکوں سمیت چوری شدہ املاک برآمد کر لی ہیں۔



گذشتہ سال 13 دسمبر کو نوشہرہ ٹاؤن کے ایک گھر میں چوری اور گھر توڑنے کے واقعے کے بعد ایف آئی آر 247/2021 میں سیکشن 380، 457 آئی پی سی کے تحت ایک کیس درج کیا گیا تھا۔



مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس ایچ او نوشہرہ کی زیر نگرانی تھانہ نوشہرہ کی تفتیشی ٹیم نے جانچ کی جس کے دوران چار ملزمان کو حراست Four Accused Held in Rajouri Theft Case میں لے لیا گیا۔ تمام ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بیس ہزار نقد رقم، چاندی کے 20 سکے اور چوری شدہ دیگر سامان پولیس کے حوالے کیا۔"

مزید پڑھیں:


ملزمان میں سے دو کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے جن کی شناخت روپ لال ولد گوویندری ساکن مہندووا پنا، ایم پی اور دھنی رام رائکوار ولد بلدو رائکوار ساکن بردواہ چھتر پور، ایم پی کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو ملزمین (نام چھپائے گئے) نابالغ تھے اور انہیں ضابطوں کے مطابق حراست میں لیا گیا ہے۔

اس معاملے میں مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details