اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری: داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتظامات سخت - اردو نیوز راجوری

صوبہ جموں کے راجوری ضلع میں حالیہ دنوں کے دوران پیش آئے عسکریت پسندی کے مختلف معاملات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو پوری طرح سے متحرک کر دیا گیا ہے، جبکہ ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر انتظامات مزید سخت کر دیے گیے ہیں۔

strict security arrangements at entrances and exits in rajouri
داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتظامات سخت

By

Published : Sep 16, 2021, 12:36 AM IST

گزشتہ دنوں ضلع کے سب ڈویژن تھنہ منڈی اور سرحدی تحصیل منجا کوٹ کے درمیانی علاقوں میں تلاشی کے دوران طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہو ا تھا، جس میں ایک عسکریت پسند کی ہلاکت و اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

راجوری میں دو ماہ میں تیسرا انکاؤنٹر، جھڑپ جاری

اس سے قبل بھی تھنہ منڈی سب ڈویژن کے دور افتادہ دیہات کے علاوہ سب ڈویژن نوشہری اور سندر بنی میں بھی اسی نوعیت کے واقعات پیش آچکے ہیں، جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران سب ڈویژن نوشہرہ کے سرحدی علاقوں میں بھی دراندزی کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔ ان واقعات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے سیکورٹی کو متحرک کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details