اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری: ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور کیوں؟ - ایس آر او

پوری دنیا میں دہشت پھیلانے والی وبا کورونا وائرس کے خوف سے گرچہ عوام گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، لیکن ضلع راجوری میں نرسنگ اور پیرا میڈیکل ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ایس آر او 24 کے تحت گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں تعینات نرسنگ اور پیرامیڈیکل ملازمین کی ہڑتال 15دنوں سے جاری
ایس آر او 24 کے تحت گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں تعینات نرسنگ اور پیرامیڈیکل ملازمین کی ہڑتال 15دنوں سے جاری

By

Published : Apr 19, 2020, 10:11 AM IST

Updated : Apr 19, 2020, 10:44 AM IST

ایس آر او 24 کے تحت گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں تعینات نرسنگ اور پیرامیڈیکل ملازمین کی ہڑتال 15دنوں سے جاری ہے جبکہ وہ پچھلے آٹھ روز سے بھوک ہڑتال پر بھی ہیں۔

ایس آر او 24 کے تحت گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں تعینات نرسنگ اور پیرامیڈیکل ملازمین کی ہڑتال 15دنوں سے جاری

ان کا مطالبہ ہے کہ نوکریوں سے برخاستگی احکامات واپس لیے جائیں اور انہیں نوکری کرنے کی اجازت دی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر سبکدوش پیرامیڈیکس اور رضاکاروں کو حکومت تعینات کر رہی ہے تو جوپہلے سے کام کر رہے ہیں انہیں کیوں نکالا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا تھا کہ کورونا وائرس سے پیداشدہ صورتحال کی وجہ سے کسی کو بھی نوکری سے نہیں نکالاجائے گا تو پھر اُن کے ساتھ نا انصافی کیوں

احتجاج کر رہے سٹاف نے حکومت سے فیصلہ پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Apr 19, 2020, 10:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details