اردو

urdu

ETV Bharat / state

Soldier injured in LOC Rajouri راجوری میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی اہلکار زخمی - بارودی سرنگ دھماکہ

سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ہفتہ کے روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمی فوجی اہلکار کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ Soldier injured in LOC Rajouri

soldier-injured-in-landmine-blast-near-loc-in-rajouri
راجوری میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی اہلکار زخمی

By

Published : Aug 20, 2022, 10:39 PM IST

راجوری:سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ہفتہ کے روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ایل او سی کے قریب بارودی سرنگ اس وقت پھٹ گئی جب فوجیوں کا ایک گروپ نوشہرہ سیکٹر کے لائن آف کنٹرول علاقے میں معمول کی گشت کر رہا تھا۔ دھماکہ کے دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ Soldier injured in LOC Rajouri

فوجی افسران کے مطابق دراندازی کو روکنے کے لیے ایل او سی کے قریب علاقوں میں بارودی سرنگیں نصب کی گئی ہیں جو کبھی کبھی بارشوں سے بہہ جاتی ہیں جس کے نتیجے میں اس قسم کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ Mine Blast in Nowshera Sector

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ہفتے کے روز فوج، پولیس اور سیول افسران کی ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ راجوری میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ضلع میں عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details