راجوری (جموں کشمیر) :صوبہ جموں کے سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک فوجی اہلکار معمول کےمطابق گشت کر رہے تھے کہ اچانک ایک فوجی اہلکار بارودی سرنگ پھٹنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
دھماکے کے فوراً بعد زخمی ہوئے فوجی اہلکار کو فوری طور پر علاج کے لیے ناردرن کمانڈ اسپتال ادھم پور پہنچایا گیا جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہے۔ زخمی ہوئے اہلکار کی شناخت نائک دھیرج کمار مگراتی کے طور پر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے لائن آف کنٹرل پر گشت کے دوران اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ آئی ای ڈی، بارودی سرنگ دھماکوں میں فوجی اہلکاروں سمیت آرمی پورٹرز کی بھی ہلاکت ہوتی ہے، جبکہ بعض فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہو جاتے ہیں۔