اردو

urdu

ETV Bharat / state

Soldier Dies in Rajouri: حادثاتی طور گولی چلنے سے فوجی اہلکار ہلاک - سروس رائفل سے حادثاتی طور گولی خارج

ضلع ریاسی سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی اہلکار کی، مبینہ طور، اپنی ہی سروس رائفل سے حادثاتی طور گولی خارج ہونے سے موت واقع ہو گئی۔

حادثاتی طور گولی چلنے سے فوجی اہلکار ہلاک
حادثاتی طور گولی چلنے سے فوجی اہلکار ہلاک

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 12:56 PM IST

راجوری (جموں کشمیر) :صوبہ جموں کے سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات ایک فوجی اہلکار اپنی ہی سروس رائفل سے حادثاتی طور گولی نکلنےسے فوت ہو گیا۔ فوجی ذرائع کےمطابق یہ حادثہ گزشتہ شام اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق فوج ایل او سی پر گشت کر رہی تھی کہ اس دوران فوجی اہلکار کی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی خارج ہوئی جس کے سبب وہ شدید زخمی ہو گیا۔

فوجی اہلکاروں نے خون میں لت پت اپنے ساتھی کو فوری طور پر زخمی حالت میں آرمی میڈیکل سینٹر منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ فوت ہوئے فوجی اہلکار کی شناخت 42سالہ ریدم شرما ولد پون کمار ساکنہ سرود، کٹرہ، ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔ متوفی JAKLI ونگ سے تعلق رکھتا تھا اور اس وقت 49RR کی Dکمپنی میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ متوفی کی جسد خاکی کو قانونی و طبی لوازمات کا تکمیل کے بعد آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Soldier Injured Along LoC: ایل او سی پر دھماکہ، فوجی اہلکار زخمی

یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر خود کشی، برادر کشی سمیت حادثاتی طور گولی لگنے سے آئے روز انسانی جانوں کا زیاں ہوتا ہے۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر لینڈ مائن کی زد میں آنے سے بھی حفاظتی اہلکاروں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details