اردو

urdu

ETV Bharat / state

Soldier Allegedly Committed Suicide راجوری میں ایک فوجی نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی - جموں کے راجوری خبر

جموں کے راجوری میں ایک فوجی نے مبینہ طور ہر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوک فوجی کے قبضے سے ایسا کوئی دستاویز برآمد نہیں ہوا ہے جس سے یہ معلوم ہوجائے کہ اس کی موت کیسے ہوئی ہے۔Soldier Allegedly Committed Suicide

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 21, 2022, 10:28 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے مانکوٹ میں واقع ایک فوجی کیمپ میں ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔Soldier Allegedly Committed Suicide

ذرائع نے بتایا کہ 49 آر آر میں تعینات نائیک اے ایس ریڈی کو کچھ روز قبل کیمپ کے اندر لٹکتے ہوئے پایا گیا جس کے بعد اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز مذکورہ فوجی اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوک فوجی کے قبضے سے ایسا کوئی دستاویز برآمد نہیں ہوا ہے جس سے یہ معلوم ہوجائے کہ اس کی موت کیسے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا 'ہم نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔'

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سکیورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: فوجی نے مبینہ طور پر خود کشی کی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details