اردو

urdu

ETV Bharat / state

Show Cause Notice Issued to Doctor in Rajouri: قابل اعتراض پوسٹر پر ڈاکٹر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

قابل اعتراض پوسٹر کے ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ضلع راجوری کے ایک گورنمنٹ اسپتال کی انتظامیہ نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈاکٹر سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کی ہے۔Show Cause Notice Issued to Doctor in Rajouri

قابل اعتراض پوسٹر پر ڈاکٹر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری
قابل اعتراض پوسٹر پر ڈاکٹر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

By

Published : Jul 5, 2022, 8:59 PM IST

راجوری: سرحدی ضلع کے سب ڈویژن کوٹرنکا کے ایک سرکاری ہسپتال میں او پی ڈی گیٹ پر مبینہ طور ایک ڈاکٹر کی جانب سے قابل اعتراض پوسٹر چسپاں کرنے پر بلاک میڈیکل آفیسر، راجوری نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر سے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر وضاحت طلب کی ہے۔ Show cause notice Issued to a doctor at CHC Kotranka Rajouriوہیں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

قابل اعتراض پوسٹر پر ڈاکٹر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق منگل کو ہیلتھ سنٹر کوٹرنکا کے او پی ڈی گیٹ پر ایک پوسٹر چسپاں کیا گیا تھا جس پر انگریزی زبان میں ’’کتوں اور جعلی صحافیوں کا داخلہ ممنوع ہے‘‘ چسپاں تھا۔ Show Cause Notice Issued to Doctor in Rajouri پوسٹر کے ویڈیوز اور تصاویر فوری طور وائرل ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسپتال کے ایک ڈاکٹر سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کی ہے۔

بلاک بلاک میڈیکل آفیسر کنڈی، ڈاکٹر محمداقبال ملک نے اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کے ایک ڈاکٹر کے نام شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر وضاحت طلب کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی اطلاع محکمہ ہیلتھ کے سینئر افسران کو بھی دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details