لیفٹیننٹ گورنر نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے اہل خانہ کو انصاف دلانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک تینوں نوجوان کے اہلخانہ سے ملاقات منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ پیغام بھی پہنچایا کہ غم کی گھڑی میں حکومت غمزدہ کنبوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت کی طرف سے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے پیری علاقے میں بیک ٹو ویلج پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز گاؤں کے ان کے دورے کا بنیادی مقصد لوگوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت انصاف کے ساتھ مساوات کو یقینی بنائے گی۔
منوج سنہا نے 4 کلو میٹر پیدل سفر کیا یہ بھی پڑھیں: منگیشور مندر۔بھائی چارے کا ایک بہترین سنگم
واضح رہے کہ 18 جولائی کو فوج نے شوپیاں کے امشی پورہ میں ایک فرضی تصادم کے دوران راجوری کے تین نوجوانوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
منوج سنہا نے 4 کلو میٹر پیدل سفر کیا فوج نے اپنے بیان میں تین عدم شناخت عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلا کہ ان تینوں کا تعلق راجوری سے تھا اور مزدوری کرنے کی غرض سے شوپیاں گئے تھے۔ تین نوجوانوں کی لاشوں کو بارہمولہ میں واقع غیر ملکی عسکریت پسندوں کے لیے مخصوص قبرستان میں دفنایا گیا تھا، تاہم چند روز قبل قبر کشائی کر کے ان کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔