ڈپٹی کمشنر راجوری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کو ایک گھنٹے سے زیادہ انتظار کے بعد بھی ضلع کے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر راجوری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچے لیکن ایک گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنے کے بعد بھی انہیں پولیس اسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کا قافلہ پولیس اسٹیشن راجوری کے باہر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک کھڑا رہنا پڑا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد ایڈیشنل ایس پی راجوری موقع پر پہنچے اور ڈپٹی کمشنر کو تھانے کے اندر لے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر راجوری اسٹیشن کے اندر موجود نہیں تھا۔ جب ڈی سی وہاں پہنچے جبکہ ایس ایس پی راجوری بھی چھٹی پر تھے۔