ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں قائم معروف دینی درسگاہ مدرسۃ التوحید میں زیر تعلیم پرائمری بچوں کے لئے نعت و تقریر کا مسابقتی پروگرام منعقد کیا گیا Naat, Speech Competition Held in Rajouriجس میں مدرسہ کے دجنوں طلبہ نے شرکت کی۔
نعت و تقریر مقابلے میں درجنوں طلباء کی شرکت مدرسہ کے ننھے طلباء نے نعت رسول کریم ﷺ اور تقاریر و مکالمہ جات پر مشتمل رنگارنگ پروگرام پیش کیے۔ منتظمین کے مطابق مسابقہ میں 31 بچوں نے حصہ Several Students Participated in Naat, Speech Competitionلیا۔
مسابقتی پروگرام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اعزازات و انعامات سے نوازا گیا۔
مدرسۃ التوحید کے مہتمم، اور جامع مسجدی تھنہ منڈی کے امام و خطیب مولانا مفتی عبدالرحیم ضیائی قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ مدرسہ میں سال بھر دینی، اصلاحی اور دعوتی مجالس کا انعقاد ہوتا رہتا ہے ساتھ ہی بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کی خاطر اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’بچوں کی عمدہ تعلیم و تربیت اور خوابیدہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہمارا اولین فریضہ ہے، اور بچوں کی پنہاں صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کے انعامی و مسابقی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جاتاNaat, Speech Competition Held in Rajouri ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط کو مد نظر رکھ کر مسابقہ میں محدود افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی۔