اردو

urdu

ETV Bharat / state

Search Operation In Rajouri راجوری میں سرگرم عسکریت پسندوں اور اُن کے مدد گاروں کی تلاش ہنوز جاری - راجوری عسکریت پسندوں اور اُن کے مدد گاروں کی تلاش

پولیس ذرائع نے تلاشی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد خطہ پیر پنچال میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ ان کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر راجوری، کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 14, 2023, 8:32 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں پچھلے کئی روز سے سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔ بتادیں کہ ڈانگری راجوری میں سات عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد ضلع میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق راجوری میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور اُن کے معاونین کے خلاف تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اب تک سیکورٹی فورسز نے زائد از 60 افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز بھی راجوری اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔

پولیس ذرائع نے تلاشی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد خطہ پیر پنچال میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مشکوک افراد کو تلاش کرنے کی خاطر کھوجی کتوں اور ڈرونز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ان کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر راجوری، کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو ہتھیار فراہم کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا راجوری کے اندروال گاوں میں جمعے اور ہفتے کی شب کو مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد وی ڈی سی ممبر نے ہوا میں متعدد گولیوں کے راونڈ فائر کئے جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے۔

وی ڈی سی ممبرنے دعویٰ کیا کہ چند مشتبہ افراد رہائشی مکان کے نزدیک آئے اور گیٹ کھولنے کی استدعا کی جس پر اُن سے کہا گیا کہ وہ اپنی شناخت ظاہر کریں۔ انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے مسلسل دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد وہ علاقے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ وی ڈی سی ممبرکی جانب سے ہوائی فائرنگ کے بعد پولیس کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Search Operation In Rajouri راجوری میں لگاتار نویں روز تلاشی آپریشن جاری، ابتک 55 افراد گرفتار

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details